Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsافطار کے دسترخوان کو مزیدار قیمے کے پکوڑوں سے سجائیں

افطار کے دسترخوان کو مزیدار قیمے کے پکوڑوں سے سجائیں


آپ نے روایتی پکوڑوں سے تو خوب لطف اُٹھا لیے، اب کیوں نہ قیمے کے پکوڑے کو آزمائیں؟

درج ذیل ترکیب سے افطار کے دسترخوان کو قیمے کے پکوڑے سے سجائیں اور اہل خانہ سے تعریفیں بٹوریں۔

اجزاء:

قیمہ ایک پاؤ، اجوائن ایک چٹکی، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی، پودینہ ایک چوتھائی گڈی، لیموں ایک عدد، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد۔

ترکیب:

بیسن کو گرم پانی ملا کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب قیمہ اور تمام اجزاﺀ بیسن میں شامل کر کے دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر پکوڑے تلیں اور تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں