اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملےپرسپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے ایک اور وضاحت جاری کردی، الیکشن کمیشن کی درخواست پر 8ججز نے وضاحت جاری کی۔
سما ٹی وی کے مطابق ججز نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12جولائی کا فیصلہ غیرموثر نہیں ہو سکتا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیرموثر نہیں ہو سکتا۔
سپریم کورٹ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے پر کراچی اور اسلام آباد میں چیمبرز میں سماعت ہوئی ہے،لہذا ، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانیوالی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا،مختصر حکمنامے میں انتخاب کنندگان کے حق کو سیاسی جماعتوں کے ذریعے نافذ کرنے کیلئے ریلیف دیا، اس کیلئے کسی مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔چونکہ کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے،ہم صرف واضح کرنا ، قانون کی اچھی طرح سےطےشدہ تشریح کو دہراناچاہتے ہیں۔