Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsالیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی


الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائ ے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک ایک ایجنٹ کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لئے جگہ جگہ بہتر اہتمام کیا گیا ہے، میڈیا لوگوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور تمام تر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، میڈیا کے پاس جو کارڈ ہوگا اس حوالے سے انتظامیہ کو بتایا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہی کام کررہے ہیں، 8 فروری کا الیکشن بہترین طریقے سے ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں