ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024 سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شاہین آفریدی نے پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
Voting is not only our right — it is our power!
Go and vote tomorrow for better Pakistan InshaAllah. Pakistan Zindabad ??
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 7, 2024