ملازمت سے پیدا ہونے والا دباؤ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرے کا سبب بنتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف سامنے آیا کہ کم تنخواہ والے ملازمین میں ’ورک اسٹریس‘ کے باعث خطرناک بے ترتیب دھڑکنوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ محققین کی رپورٹ کے مطابق زیادہ ذہنی دباؤ والے ملازمین میں بےترتیب دھڑکنوں کا خطرہ 97 فیصد بڑھنے کا امکان ہوتا ہے جس سے فالج اور ہارٹ فیل کا خطرہ بھی دوگنا ہوجاتا ہے۔
لاول یونیورسٹی میں امراضِ قلب کے ماہر اور مطالعہ کے سینئر مصنف زیویئر ٹروڈل نے کہا کہ ملازمت سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے اقدامات دل کے مسائل سے بچاؤ کی حکمت عملیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی مطالعہ میں زیویئر ٹروڈل اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے سن 1991 سے 2018 تک ایک تحقیقی منصوبے کے دوران جمع کیے گئے 5 ہزار 900 سے زیادہ کینیڈین کارکنوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔