Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsامریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا: ترجمان...

امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ



ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں