Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsامریکا کا پاکستان میں عام انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر...

امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار


امریکی معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے پاکستان کے انتخابات 2024 کا گہرائی سے جائزہ لیا، پاکستان میں عام انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصا تشویش رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

پاکستان میں انتخابات پر ڈونلڈ لو کا یہ بیان امریکی کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی میں پیش کیا جائے گا، بیان میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر دہشتگرد حملے ہوئے، کئی صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا۔

ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریباً آدھے حلقوں میں آبزرویشن سے روکا گیا۔ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

امریکی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ القاعدہ اور داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے سرفہرست ملکوں میں شامل ہے، امریکا پاکستان میں اقتصادی استحکام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والا اہم ترین انویسٹر ہے، امریکا منگلا اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی تعاون کر رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں