Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsامریکی صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری، ٹرمپ اور کاملہ کے درمیان سخت...

امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری، ٹرمپ اور کاملہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان


امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پورے امریکا میں ووٹ ڈالنے کے لیے لاکھوں ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واشنگٹن ڈی سی، پنسلیونیا، جارجیا سمیت مزید 15 ریاستوں میں بھی پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

کاملہ ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں ووٹروں سے آخری اپیلیں کی ہیں اور 5 نومبر کو اپنے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے پر زور دیا ہے۔

حالیہ انتخابات میں امیدواروں کے درمیان قومی سطح پر سخت مقابلہ ہے جبکہ پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا اور مشی گن جیسی ریاستیں اہم انتخابی میدان جنگ ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدارتی انتخاب کی مہم آخری روز میں داخل ہوتے ہی متعلقہ ریاست پنسلوینیا انتخابی میدان جنگ بن گئی تھی، جسے جیتنے کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں