Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsانتخابات کی کوریج کیلئے غیرملکی میڈیا پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے:...

انتخابات کی کوریج کیلئے غیرملکی میڈیا پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے: مرتضیٰ سولنگی


نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بیرون ممالک سے متعدد صحافیوں نے ویزہ کے لیے درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طور پر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیرصحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی صحافی اور مبصر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے اجازت نامے لے رہے ہیں، ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہرجانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کی تاریخ گزرنے کے باوجود اب بھی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں، 14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں