Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsانتخابات 2024: پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل

انتخابات 2024: پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل


پنجاب اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی۔

اب سے کچھ دیر پہلے کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تک 295 میں سے مسلم لیگ (ن) نے 137 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد 115 ہے جبکہ 22 دیگر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی 10 سیٹوں پر کامیاب رہی۔ مسلم لیگ (ق) 8، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیا اورتحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست حاصل کرسکی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں