مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نئے قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد جاری ہے۔
شہباز شریف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جنہیں 200 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان ہیں جنہیں 91 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 169 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔
شہباز شریف، عمر ایوب، اسد قیصر، خورشید شاہ، خواجہ آصف، نواز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف مکمل سکیورٹی حصار میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے اراکین کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور خطاب بھی کیا۔