Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsانسٹا گرام کا نیا فیچر کیا ہے؟

انسٹا گرام کا نیا فیچر کیا ہے؟


انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اپنی پروفائل پر موسیقی کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں یہ فیچر امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا۔ اس مقصد کے لیے گلوکارہ نے ایک نئے گانے کا ٹیزر اپنی انسٹا گرام پروفائل پر جاری کیا۔ اس فیچر کو استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

اس کے لیے آپ پروفائل پیج پر جاکر ایڈٹ پروفائل کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں انسٹا گرام میوزک لائبریری پر اپنے پسندیدہ گانے کو سرچ کریں۔ یہ سب بالکل اسی طرح ہوگا جیسے آپ انسٹا گرام ریلز یا اسٹوریز کے لیے کسی گانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ آپ کسی گانے کے 30 سیکنڈ طویل حصے کو سلیکٹ کرسکتے ہیں۔

یہ گانا پروفائل پر وزٹ کرنے پر خودکار طور پر پلے نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اسے سننے کے لیے پلے بٹن کو کلک کرنا ہوگا۔

آپ پروفائل میں ایڈ کیے گئے گانے کو کسی بھی وقت تبدیل یا ہٹا سکتے ہیں، اس کے لیے ایڈٹ پروفائل پر جائیں یا پروفائل پر موجود گانے پر کلک کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں