Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsاننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنی رقم پیش...

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنی رقم پیش کی گئی؟ اننیا پانڈے نے بتادیا


بالی ووڈ کی نوجوان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نےایشیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹےاننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کو شرکت کے لیےدیے گئے معاوضے سے متعلق اہم بیان دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ان کی شادی ایک یادگار شادی تھی، جو مجھے مدتوں یاد رہے گی۔ میں نےاس شادی میں کھل کر انجوائےکیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دولہا اور دلہن دونوں بہت زیادہ خوش اور پر جوش تھے اور انہوں نے تمام مہمانوں کا انتہائی پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا تھا۔

جب اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے فنکاروں کو معاوضہ دیا گیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میں یہ نہیں سمجھ پائی ہوں کہ اگر ہم بالی ووڈ اسٹارز نے شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا تھا تو اس کایہ مطلب ہے کہ ہمیں اس کے پیسے دیے گئے تھے۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اپنے دوستوں کی شادی پر اسی طرح ڈانس کروں گی۔

یاد رہے کہ اس سال کی ابتدا میں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی تھی ، جو 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہی تھیں ، جس میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دنیا کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں