Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsانٹرنیٹ صارفین کیلئے بُری خبر

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بُری خبر


انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ اور یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگ گئے جسے ٹھیک کرنے میں ایک مہینہ لگے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی۔

آپٹیکل فائبر کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس جبکہ پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک بھی متاثر ہے۔

پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں دشواری کا سامنا رہے گا۔

پی ٹی سی ایل سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے تاہم ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں