Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsانٹرنیٹ پر بابر اعظم کی ہم شکل بھارتی دلہن کی دھوم

انٹرنیٹ پر بابر اعظم کی ہم شکل بھارتی دلہن کی دھوم


اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں بہت سارے افراد کی شکلیں اور چہرے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور بعض دفعہ تو مرد اور خواتین کے چہرے بھی ایک دوسرے جیسے لگنے لگتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت کی دلہن کے ساتھ بھی ہوا، جب ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تو لوگوں نے انہیں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی دلہن کی شادی کا فوٹوشوٹ میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تو لوگوں نے دلہن کو بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا۔

دلہن کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے چہرے کے خدوخال بابر اعظم سے ملتے جلتے دکھائی دیتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں صاف اندازہ ہوتا ہے کہ دلہن کی شکل بابر اعظم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔

صارفین کے مطابق دونوں کے آئی بروز بھی تقریبا ایک جیسے ہیں لیکن باقی چہرہ زیادہ تر ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے۔

کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ دلہن کے روپ میں نظر آنے والا بابر اعظم ہی ہے، وہ پارٹ ٹائم ایسا کام کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے دلہن کی شکل بابر اعظم جیسی ہونے کو میک اپ کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ یہی تو میک اپ کا کمال ہوتا ہے۔

جہاں زیادہ تر افراد نے دلہن کو بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا، وہیں بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دلہن کی شکل عمر اکمل سے بھی ملتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں