Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsانٹرنیٹ پر غلط معلومات شیئر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

انٹرنیٹ پر غلط معلومات شیئر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار


انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے یورپی یونین کے انتخابات سے قبل غلط معلومات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کے شہری خطے میں پالیسیوں اور قوانین کی منظوری کے لیےجون میں نئی یورپی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے جس کیلئے قانون ساز خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آن لائن غلط معلومات کا پھیلاؤ ووٹرز کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے گوگل نے انتخابات سے قبل غلط معلومات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا گیا کہ گوگل آن لائن لائن پلیٹ فارمز پر غلط نشر ہونے والے مواد سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین تیار کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل یورپی یونین کے 5 ممالک بیلجیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی اور پولینڈ میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر اشتہارات کی سیریز چلائے گا، ان اشتہارات کا 24 یورپی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق اشتہارات میں کیمبرج اور برسٹل یونیورسٹیوں کے محققین کے ساتھ مل کر تیار کی گئی “پری بنکنگ” تکنیک کا استعمال کیا جائے گا، پری بنکنگ واحد تکنیک ہے جو سیاسی میدان میں مؤثر طریقے سے کام کرے گی۔

گوگل حکام کا کہنا ہے کہ یہ تکنیک ناظرین کو غلط معلومات اور غلط مواد کا سامنا کرنے سے پہلے ان کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

مہم سے متعلق گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر اشتہارات دیکھنے والے ناظرین سے ایک مختصر کثیر انتخابی سوالنامہ بھروایا جائے گا جو یہ جاننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ انھوں نے آن لائن پلیٹ فارمز پر انتخابات کے حوالے سے کس قسم کی غلط معلومات دیکھی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں