Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsاونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے والا سعودی شہری گرفتار

اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے والا سعودی شہری گرفتار


اپنے پالتو جانوروں سے محبت انسان کا فطری عمل ہے لیکن بعض اوقات اس محبت کا اظہار انسان کو جیل کی ہوا بھی کھلا سکتا ہے۔

کچھ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں بھی پیش آیا جس میں ایک شہری نے اپنے پالتو اونٹ کو کرنسی نوٹ کھلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے سعودی کرنسی نوٹ کو جان بوجھ کر تلف کرنے کے جرم میں ملوث ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اس کے پالتو اونٹ نے 500 ریال کا کرنسی نوٹ اس کے ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔

الدوادمی پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ملک کی قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جس سے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑ نے تین سے 5 سال قید اور تین ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں