Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsاٹلی میں کشتی کا بڑا حادثہ

اٹلی میں کشتی کا بڑا حادثہ


اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کا حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر بڑی تعداد تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔

آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں