پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، اب بھی جو ہوگا یہی کرے گی۔
صدارتی الیکشن سے قبل اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ، آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی ، مزید کیا اقدام کرینگے ؟
جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔
دوسری طرف پی پی رہنما شازیہ مری نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے اہم آئینی عہدے کا انتخاب ہونے جارہا ہے ، آصف زرداری کی ملک کیلئے خدمات پر مخالفین بھی یقین رکھتے ہیں۔