Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsایرانی صدر کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی،...

ایرانی صدر کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، شہبازشریف بھی شریک ہوں گے


ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، وزیراعظإ شہباز شریف نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائیں گے۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں