Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی


ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی جبکہ ان مجرموں پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

رپورٹ کے مطابق چاروں مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔

چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مغربی طاقتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے تین سیٹلائٹ لانچ کر دیے۔

ایران نے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کے تیار کردہ اپنے کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار کامیابی کے ساتھ تین سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ ایک سنگ میل ہے جس سے مغرب کو خدشہ ہے کہ تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ ملے گا۔

اتوار کو سیٹلائٹس کو کم از کم 450 کلومیٹر (280 میل) کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 32 کلوگرام (71 پاؤنڈ) وزنی ایک سیٹلائٹ اور 10 کلوگرام سے کم کے دو نینو سیٹلائٹس کو سمورگ (فینکس) سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھایا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں