ہوم Breaking News ایران کا نیوکلیئر کے حوالے سے بڑا بیان

ایران کا نیوکلیئر کے حوالے سے بڑا بیان

0


ایران نے جوہری مسائل کے حوالے سے 2025 کو اہم سال قرار دے دیا کیونکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی دوبارہ نافذ کی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 ایران کے جوہری مسائل کے حوالے سے ایک اہم سال ہو گا، ایرانی سرکاری ٹی وی میں نشر ان کے ریمارکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب سے ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

تاہم، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لے نہیں لیا یا یہ نہیں بتایا کہ سال کس طرح اہم ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی رہنماؤں کو بنیادی طور پر تشویش یہ ہو سکتی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا اختیار دے سکتے ہیں، جبکہ ایران کی تیل کی اہم صنعت پر امریکی پابندیوں کو مزید سخت کیا جاسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان آج ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کم ترین سطح پر آ گیا۔

ویب سائٹ بون باسٹ ڈاٹ کام کے مطابق غیر سرکاری مارکیٹ میں فی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر گر کر 8 لاکھ 20 ہزار 500 پر آگئی، جو جمعہ کو 8 لاکھ 8 ہزار 500 ریال فی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

دی بازار360 ڈاٹ کام نے بھی رپورٹ کیا کہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 8 لاکھ 20 ہزار 500 ایرانی ریال فروخت کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری طور پر تقریباً 35 فیصد شرح مہنگائی کا سامنا کرتے ہوئے ایرانی شہری اپنی بچت کو ڈالر، دیگر کرنسیوں، سونا یا کرپٹو کرنسی میں منتقل کررہے ہیں، اور نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے ریال مجموعی طور پر تقریباً 18 فیصد گر چکا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version