Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsایسا فون جسے چھ ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں

ایسا فون جسے چھ ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں


اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور ہر وقت ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر اچانک اسمارٹ فون بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں۔

درحقیقت لوگوں کو اپنا فون روزانہ کم از کم ایک بار تو چارج کرنا پڑتا ہے۔

مگر ایک ایسا نیا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جسے روزانہ یا ہفتے کی بجائے مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوگی وہ بھی اس وقت اگر آپ اسے روزانہ بہت زیادہ استعمال کریں۔

عام استعمال پر اسے آسانی سے 2 یا 3 ماہ تک بغیر چارج کیے استعمال کرنا ممکن ہوگا جبکہ اگر آپ بالکل استعمال نہ کریں تو بیٹری کو 6 ماہ یا اسے زائد عرصے تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایک چینی کمپنی کا تیار کردہ یہ نیا فون اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور 33000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔

ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی اس فون کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر کر رہے ہیں اور چارجر گھر بھول آئے ہیں تو فکر مت کریں کیونکہ ایک یا 2 ہفتے تک آپ کو چارجنگ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 6 ماہ ہے اور فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے تاکہ اس کی طاقتور بیٹری ذرا جلدی چارج ہوسکے۔

اس میں 1200 لیومین کمپنگ لائٹ بھی موجود ہے تاکہ رات کی تاریکی میں راستے کو روشن کرسکیں جبکہ گھر کے اندر یا باہر فلمیں دیکھنے کے لیے 100 لیومین 120 ہرٹز ڈی پی ایل پراجیکٹر بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس سے زیادہ تفصیلات فی الحال نہیں بتائی ہیں مگر اسے لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے بارے میں زیادہ معلوم ہوسکے گا۔

اس فون کو فی الحال بڑے پیمانے پر متعارف نہیں کرایا جا رہا ہے بلکہ کک اسٹارٹر کمپین میں یہ فروری 2025 میں کچھ افراد کو دستیاب ہوگا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں