Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے...

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کے معاملے پر بلآخر امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی


بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں پر مبہم انداز میں ردعمل دے دیا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں شخصیات طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

رواں برس اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور ابھیشیک کی علیحدہ علیحدہ شرکت نے ایک بارپھر جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں کو جنم دیا تھا لیکن ان خبروں پر بچن خاندان کے تقریباً تمام افراد نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز امیتابھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بلاگ پوسٹ میں مبہم انداز اپناتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق پھیلی گئی قیاس آرائیوں کو جھوٹ قراردیا۔

امیتابھ نے ایک طویل بلاگ پوسٹ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’دوسروں سے مختلف بننے کیلئے موجودہ زندگی میں حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے خاندان سے متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور میں اپنے خاندان اور ذاتی زندگی میں رازداری برقرار رکھنا پسند کرتا ہوں، قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں جو کہ جھوٹی ہیں اور بغیر تصدیق شدہ ہیں‘۔

بگ بی نے لکھا کہ ’ ضروری ہے کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہوں یا جو کچھ لکھا جائے اس کی پہلے تصدیق ہونی چاہیے، میں کسی کے منتخب پیشے کے انتخاب کو چیلنج نہیں کروں گا‘ ۔

بلاگ میں اداکار نے بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ جو چاہیں لکھیں لیکن جب آپ سوالیہ نشان کے ساتھ کچھ لکھتے ہیں تو یہ بات آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ تحریر قابل اعتراض ہوسکتی ہے، دنیا کو جھوٹ یا سوالیہ جھوٹ سے بھر دو اور آپ کا کام ختم ہو گیا ‘۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں