Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ سیلفی شیئر کر کے طلاق کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

ایشوریا رائے بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں تینوں لال رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ابھیشیک بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایشوریا رائے بچن کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی ابھی تک برقرار ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں