Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ تصاویرسوشل...

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل


بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کو سلمان خان کے ساتھ کھڑے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں سلمان خان اور آرادھیا کے ساتھ ایشوریا رائے بھی نظر آ رہی ہیں۔

رہورٹس کے مطابق سلمان خان اور آرادھیا کی جعلی تصاویر ایک ایسے فنکشن کی ہیں جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی اور ایشوریا رائے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو حقیقی سمجھ کر تعریف کی تاہم جلد ہی یہ بات سامنے آگئی کہ سلمان خان اور آرادھیا بچن کی تصاویر جعلی ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے قریبی دوست رہ چکے ہیں اوربالی ووڈ میں دونوں کی شادی کے چرچے رہے ہیں تاہم ایشوریا رائے نے سلمان خان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جس سے ان کی بیٹی آرادھیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں