Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا


ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اورسفیان خان نے دو دو گول کیے جب کہ رومان نے ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں