Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsایف بی آرنے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کر لیا، غریب کا...

ایف بی آرنے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کر لیا، غریب کا حق ماراگیا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے۔

ایف بی آر کے مطابق مئی 2024 میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ مئی 2024 میں مقررہ ہدف 745 ارب کے مقابلے 760 ارب جمع کیےگئے۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں محصولات جمع کرنے میں31 فیصداضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلے مئی 2024 میں33 فیصد گروتھ رجسٹر کی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثرکن اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر ایف بی آر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مئی میں ہدف کے مقابلے زیادہ رقم جمع کی جس پر ان کی ٹیم دادِتحسین کی مستحق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں