Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsایلو ویرا کے حیرت انگیز فوائد جان لیں

ایلو ویرا کے حیرت انگیز فوائد جان لیں


سخت پتوں والے کانٹے دار جنگلی پودے ایلویرا کو گھیکوار بھی کہا جاتا ہے، ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہ راست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایلو ویرا ایک جنگلی پودا ہے جس کی کسی بھی قسم کی مٹی میں افزائش ممکن ہے، یہ دِنوں میں بڑھتا مہینوں میں پھیلنے لگتا ہے، ایلویرا کا لیس دار مادہ کڑوا ہونے کے سبب متعدد بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے، جوڑوں کے درد سے لے کر شوگر اور ایکنی، کیل مہاسوں سے لے کر بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے گھیکوار کا استعما ل بہترین ہے۔

ایلوویرا کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد منردرجہ ذیل ہیں جو آپ کو اس پودے کو اپنے گھر میں اُگانے پر مجبور کر دیں گے۔

وزن میں کمی کے لیے بہترین مشروب

ایلو ویرا کا استعمال جہاں بے شمار فوائد کا حامل ہے وہیں اسے براہ راست کھانے یا اس کا مشروب بنا کر پینے سے پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی زائل ہوتی ہے اور مجموعی وزن میں کمی بھی آ تی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اسے بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جسمانی وزن کم کرنے کے لیے ایلویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مادہ نکال کر ایک عدد کھیرے کے ساتھ گرائیند کر کے پی لیں، ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں کا رس یا پھر کوئی اور سبزی جیسے کے بند گوبھی اور گاجر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

ایلوویرا جیل کو بغیر کوئی سبزی شامل کیے سادہ پانی میں گرائینڈ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایلو جیل کا براہ راست استعمال میٹابالزم تیز کرتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اور زہریلے مادوں کاجسم سے اخراج ممکن بناتا ہے۔

گھیکوار کا استعمال بالوں کے لیے مفید

ایلو ویرا کا استعمال بالوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے، یہ بالوں کو قدرتی طور پر موئسچر کر کے بالوں کی نمی لوٹاتا ہے، بالوں کو لمبا، نرم، چمکدار دکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بالوں میں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایلوویرا جیل کو گرائنڈ کر لیں اور اب اس میں آ دھا چائے کا چمچ لیموں کا رس یا سیب کا سرکا، پیاز اور آلو کا پانی شامل کر کے بالوں میں لگائیں، یہ عمل ہفتے میں 3 سے 4 بار دہرائیں، بال صاف ستھرے، لبے اور گھنے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

سر کی جلد سے خُشکی کے خاتمے کے لیے بھی یہ عمل نہایت مفید ہے۔

بے داغ، صاف شفاف چہرے اور گرمیوں میں جھلس جانے والی جلد کا بہترین علاج

ایلوویرا کا استعمال چہرے کی جلد سے متعلق تمام بیماریوں سے بہترین علاج ہے، یہ جلد کو قدرتی طور پر موسچرائز بھی کرتا ہے، داغ دھبے مٹاتا ہے اور جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے ۔

ایکنی ، کیل مہاسوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور جھلسی ہوئی جلد کو صحت مند بنانے کے لیے ایلو ویرا کے پتے کو بیچ میں سے کاٹ کر براہ راست جلد پر مساج کریں، اس دوران چہرے پر لیموں کا رس بھی لگایا جا سکتا ہے۔

الویرا جیل، پسا ہوا ٹماٹر ہم وزن لے لیں اور اس میں 3 سے 4 قطرے لیموں کا رس شامل کر لیں، اس پیسٹ کو روزانہ سونے سے قبل کم از کم 15 منٹ کے لیے چہرے پر ضرور گائیں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

معدے کی تیذابیت اور سینے کی جلن دور کرنے کے لیے

ایلو ویرا جیل آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین آپشن ہے، معدے کی جلن سے فوراً چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا جیل کو گرائینڈ کر کے (آدھا گلاس) کھانے سے پہلے پی لیں، پیٹ سے متعلق امراض کا خاتمہ ہو جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں