Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب

ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب


سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔

اے این پی کی جنرل کونسل کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں ہوا جس میں متفقہ طور پر ایمل ولی خان کو مرکزی صدر اے این پی منتخب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ایمل ولی کا نام امیر حیدر ہوتی نے پارٹی صدارت کے لیے تجویز کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں امیر حیدر ہوتی اور زاہد خان حصہ نہیں لے رہے۔

ذرائع کے مطابق زائد خان کے اے این پی کی قیادت سے سیاسی اختلافات ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے پارٹی معاملات سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم ایمل ولی خان انہیں منانے کیلئے ان کے گھر گئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں