الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتےہیں۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارکی استدعا مسترد کردی،سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلج کیا تھااین اے128 سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
سلمان اکرام راجہ کی انتخابی عذرداری کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے کی، درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ ممبر کے پی اکرام اللہ خان نے تحریر کیا۔
این اے 128 کے آراوکامران افضال نےعون چوہدری کوکامیاب قراردیاتھاپی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوارسلمان اکرم نےفیصلےکیخلاف درخواست دائرکی تھی۔