Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsاین اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج

این اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج


جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا فضل علی نے صوابی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔

جے یو آئی کے مولانا فضل علی کی جانب سے اسد قیصر کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا ہے۔

مولانا فضل علی نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن سے قبل کچھ ریٹرننگ افسروں کو خریدا گیا، ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دو مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد موجود ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ اسد قیصر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 صوابی سے اسد قیصر نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ جے یو آئی کے مولانا فضل علی دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق اسد قیصر نے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لیے جبکہ مولانا فضل علی 45 ہزار 567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں