Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsاے آر رحمان کا اہلیہ سے طلاق کے بعد دکھ بھرے پیغام،...

اے آر رحمان کا اہلیہ سے طلاق کے بعد دکھ بھرے پیغام، مداح غمگین


بھارت کے مشہور موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اے آر رحمان کی جانب سے بھی طلاق کی تصدیق کے ساتھ ایک دکھ بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سائرہ بانو کی وکیل کی جانب سے سائرہ کی 29 برس کی شادی کے بعد اے آر رحمان سے راہیں جدا کرنے کی اطلاع دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث باہمی رضامندی سے لیا گیا ہے جس پر اے آر رحمان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ انہوں نے امید کی تھی کہ یہ رشتہ (شادی) 30 برس بھی پورے کرے گا لیکن ہر چیز کو ایک دن اختتام پر پہنچنا ہوتا ہے۔

آے آر رحمان نے اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور انکا ساتھ دینے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ٹوٹے ہوئے دل واپس جُڑ نہیں سکتے۔

یاد رہے کہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان 1995 میں سائزہ بانو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ موسیقار کے مداحوں کی جانب سے دونوں کیلئے نیک تمناؤں اور شادی کی 3 دہائیوں بعد علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں