Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsاے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر...

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے


سابق سینیٹر الیاس احمد بلور 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رہنما ثمر ہارون بلور کے مطابق سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کا انتقال ہو گیا ہے۔ ثمر بلور نے بتایا ہے کہ الیاس بلور کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے پشاور کے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔

غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ الیاس احمد بلور کئی ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری نے الیاس احمد بلور کے انتقال پر اظہارِ افسوس، مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں