Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsاے این پی کا آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے...

اے این پی کا آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ ترمیم میں آئینی عہدیداروں کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کا فیصلہ بھی کیا۔

ایمل ولی خان کی زیر صدرات عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے جو شخصی آزادی اور اٹھارہویں ترمیم کے لیے نقصاندہ ہو، جبکہ سیاسی کارکنان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

اجلاس کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ بنیادی حقوق اور جمہوری اصولوں کے خلاف کوئی بھی ترمیم قابل قبول نہیں۔ تاہم وفاقی آئینی عدالت کا قیام پارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں اور اس کی حمایت کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں