Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsاے این پی کا انتخابی نتائج سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

اے این پی کا انتخابی نتائج سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج میں ردوبدل کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اے این پی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی، اسی معاملے پر اے این پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 20 فروری کو ضلع صوابی سے ہو گا، مظاہرے میں صوبائی و مرکزی قیادت، امیدواران اور کارکنان شریک ہوں گے جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ میں 23 فروری کو کیا جائے گا۔

اے این پی ترجمان کے مطابق صوابی اور چارسدہ کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں