Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsاے بی ڈی ویلیئرز کا بابر اعظم کے متعلق اہم بیان

اے بی ڈی ویلیئرز کا بابر اعظم کے متعلق اہم بیان


جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر اسپیس پر بابر اعظم سے ایک مداح نے سوال پوچھا تھا کہ آپ کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر کون ہے؟

جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ان کے خلاف تو کھیل چکے ہیں لیکن ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

بابر اعظم کی اس خواہش پر جنوبی افریقی بلے باز نے بھی ردعمل دیا۔

اے بی ڈویلیئرز نے ایکس پر لکھا کہ ’میں بھی آپ کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کروں گا‘۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں