Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsاے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں سے متعلق پی ٹی اے...

اے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں سے متعلق پی ٹی اے کا ردعمل آگیا


پاکستان میں اے ٹی ایم سروس اور ٹیلی کام سروس متاثر ہونے کی افواہوں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ردعمل آگیا۔

پاکستان میں اے ٹی ایم کی ممکنہ بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی جعلی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کو غیر فعال یا بند نہیں کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

جاری بیان میں پی ٹی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں