Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsبابراعظم اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق پی سی بی کا...

بابراعظم اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنیکشن کیمپ کے سیشنز ہوئے جن میں بورڈ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ کھلاڑی اور کوچز شریک ہوئے۔

ایک روزہ سیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح اور متفقہ وژن قائم کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فارمیٹس کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور کوچز و پی سی بی حکام کے سیشنز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم اور شان مسعود پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ ہرصورت کپتان کو سپورٹ کریں۔

بورڈ حکام نے ہدایت کی کہ کپتان یا کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں، کسی کو ڈراپ ہونے یا کپتانی جانے کا خوف نہیں ہونا چاہئیے جبکہ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کوچز کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں انہیں آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ کنیکشن کیمپ میں شامل آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے اور کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی دورکنی کمیٹی بنائے گا جس کا مینجمنٹ سے تعلق نہیں ہو گا اور کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔

کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے کوچز اور آفیشلز نے ان کو یقین دہانی کرائی جبکہ کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی، کوچز اور پی سی بی آفیشلز نے ٹیم ورک اور اتحاد کے متعلق بھی کھلاڑیوں کو بریف کیا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں