سابق کپتان بابراعظم کے بھائی کی پشاور زلمی کے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کو گزشتہ روز پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تھے۔
واضح رہے کہ سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔