Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsبابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر، پاکستان کا ردعمل...

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا


پاکستان نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر و تقدیس کی شدید مذمت کردی ہے۔

پاکستان نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر و تقدیس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور تقدیس کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند گروہ نے شہید کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی، معاشی و سماجی طور پر مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینا چاہیے، اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کو بھارت میں اسلامی ثقافتی مقامات کو انتہا پسند گروہوں سے بچانے اور بھارت میں اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بابری مسجد کے بعد ایک اور تاریخی مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

بیان میں پاکستانی حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات سمیت مذہبی اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں