Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsبال ٹیمپرنگ کا الزام؛ بھارتی کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ بھارتی کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا


ٹی20 ورلڈکپ انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے بیان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ردعمل دیدیا۔

دوسرے سیمی فائنل سے قبل ہونے والی پری میچ کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

قبل ازیں مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جگہ پاکستانی بالرز گیند کو ریورس سوئنگ کروارہے ہوتے تو ابتک بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ جاتا ہے لیکن ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں