Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsبانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس...

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب) ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب) ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا ۔

احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں