Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsبجلی صارفین کے لیے بری خبر، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید...

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ


کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک سے بجلی لینے والوں کے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور وہ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں 1.59 روپے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

کراچی الیکٹرک کے صارفین اکتوبر میں ماہانہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 4.33 روپے ادا کریں گے جب کہ اسی مہینے صارفین کو مئی 2024 کے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اس سے قبل ستمبر میں کراچی والوں نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں فی یونٹ 2.74 روپے ادا کیے تھے۔

اس کے علاوہ نومبر میں کے ای صارفین ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں فی یونٹ 4.91 روپے ادا کریں گے۔ اس ماہ جون 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو فی یونٹ 3.17 روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ستمبر تا نومبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے ادا کریں گے۔

دوسری جانب نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے جولائی اور اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگا رکھا ہے جب کہ اگست کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 51 پیسے کا اضافہ ڈیمانڈ کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں