مہنگی بجلی سے نجات کے لیے پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 500 میگا واٹ سولر سسٹم کا معاہدہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 500 میگا واٹ سولر سسٹم کا معاہدہ طے پاگیا، مہنگی بجلی سے نجات کے لیے پاکستان اورچینی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا۔
چینی کمپنی ہنرسن اور پاکستانی مائی انرجی کے مابین سات سو ملین ڈالر سے پانچ سو میگاواٹ سولر بجلی پیدا کرنے کےمعاہدے پر دستخط ہوئے، سی ای اوہنرسن سنی سن اورسی ای اومائی انرجی طارق وزیرنےمعاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت 500میگا واٹ کے سولرسسٹم میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جس سے سستی بجلی اور کروڑوں ڈالرز رمبادلہ بھی ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔
معاہدے کے مطابق چین پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ماحول دوست توانائی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ساٹ 500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کرنے کا ٹارگٹ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔