Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsبرسات کے موسم میں مکھیوں اور مچھروں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟

برسات کے موسم میں مکھیوں اور مچھروں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟


ویسے تو مچھروں کا کوئی خاص موسم نہیں ہوتا ہے ۔وہ سال کے بارہ مہینے انسانی خون چوسنے کی خدمات بغیر کسی اضافی چارچز کے انجام دیتے ہیں۔ لیکن بارش کے موسم میں ان کی یلغار اور کاٹنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ، جو ہمارا چین اور سکون برباد کر کے جینا محال کر دیتے ہیں۔

اگر اپ کے گھروں میں بھی ان مچھروں نےحملہ کر دیا ہے، تو ان مفید ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیں ، مچھر منٹوں میں غائب ہو جائیں گے۔

لہسن کا اسپرے
مچھروں سے بچنے کے لیے لہسن کا استعمال بہترین ہے۔ لہسن کے چند جوئے پس کر انہیں پانی میں کچھ دیر کے لیے ابال لیں۔ اور اس محلول کو ٹھنڈا کر کے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اس کا چھڑکاؤ گھر میں کردیں۔ لہسن کی بو سے مچھر گھر کا رخ نہیں کریں گے۔

لونگ اور لیموں
یہ مچھروں کو بھگانے کا سب سے آسان نسخہ ہے ۔ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر آدھے حصے میں سات سے آٹھ لونگ لگا دیں اور پھر انہیں گھر کے مختلف کونوں میں رکھ دیں۔

مچھر بھگانے والے پودے
مچھروں کو بھگا نے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اردگرد مچھروں کو بھگانے والے پودے رکھ دیں یا پھر انہیں اپنے کمرے کے اندر میز پررکھیں۔

یوکلپٹس کا تیل
یوکلپٹس کی تیز بو مچھروں کے لیے ناپسندیدہ ہو تی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بھاگ جاتے ہیں۔ یوکلپٹس کے تیل میں لیموں کے رس کو شامل کر کےاسے اچھی چرح اپنے جسم پر لگائیں۔ لیکن اگر آپ حساس جلد کے مالک ہیں ، تو بہتر ہے کہ اسے ماہر جلد کے مشورے سے استعمال کیا جائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں