Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsبرطانیہ: شراب نوشی سے اموات میں تباہ کن اضافہ

برطانیہ: شراب نوشی سے اموات میں تباہ کن اضافہ


انگلینڈ میں چار سالوں کے دوران شراب نوشی کی وجہ سے اموات میں تباہ کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں شراب کی وجہ سے 8,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جو 2019 کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔

الکوحل ہیلتھ الائنس یوکے کا کہنا ہے کہ یہ حالت ناقابل قبول ہے کہ الکوحل سے ہونے والی اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے 10 سالہ منصوبے میں صحت عامہ کی ترجیح اختیار کرسکتا ہے۔

کورونا وبا کیوجہ سے برطانیہ بھر میں الکوحل کی وجہ سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ زیادہ شراب نوشی کرنے والے افراد نے اور زیادہ شراب پینا شروع کردی تھی جبکہ وہ لوگ جو اعتدال میں پیتے تھے انہوں نے بھی زیادہ پینا شروع کردی تھی۔

مزید یہ کہ کورونا وبا کے دوران جب شراب خانے بند تھے تو بہت سے لوگوں نے دکانوں سے شراب خرید کر اپنے گھروں پر پینا شروع کر دی تھی۔ اس کے بعد سے انگلینڈ میں شراب نوشی کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

جائزے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ تر اموات مردوں میں ریکارڈ ہوئی ہیں جو 75 سال کی عمر میں شراب کیوجہ سے جگر کی بیماری سے مرے۔

 

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں