برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پناہ گزینوں سے متعلق روانڈا بل پر پھر کامیابی حاصل کر لی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ میں پناہ گزینوں سے متعلق روانڈا بل پر ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی۔
حکمراں جماعت نے اپنے باغی ممبران کی مخالفت کے باوجود دارالعوام میں روانڈا بل کو 276 کے مقابلے میں 320 ووٹوں سے منظور کرا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل حتمی منظوری کے لیے دارلامرا بھیجا جائے گا، جہاں حکمراں جماعت کو اکثریتی حمایت حاصل نہ ہونے پر بل کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ہاؤس آف کامنز کے اس اہم ووٹ کی مدد سے رشی سنک نے روانڈا بل پر دائیں بازو کی قدامت پسند بغاوت کو کچل دیا ہے، بہت سے دائیں بازو کے ٹوری ایم پیز اس بل پر بغاوت کی دھمکی دے رہے تھے۔