پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آج کے دور کے ڈراموں سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سینئر اداکارہ نے ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ماضی کے ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جب ڈراموں کا اچھا دور تھا تو ڈراموں کے ناموں کی بہت اہمیت ہوتی تھی، بہت سوچ سمجھ کر اور ڈرامے کی کہانی کے لحاظ سے نام رکھے جاتے تھے جن کا بہت اثر ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب جو دور آیا ہوا ہے اس میں ڈراموں کے بہت عجیب نام ہوتے ہیں، کل موہی، بدنصیب، مجھے طلاق دے دو جیسے عجیب و غریب نام ہوتے ہیں لیکن پہلے وقتوں میں ڈراموں کا نام رکھتے ہوئے بہت خیال رکھا جاتا تھا۔