Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsبلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے...

بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت کو بیٹگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں حاصل کیا ،بدر منیر کی ناقابل شکست سنچری نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ سیریز سہ ملکی ایونٹ تھا جس میں سری لنکن ٹیم بھی شامل تھی لیکن لنکن ٹیم کو این او سی نہ ملنے پر ایونٹ کو پاک، بھارت سیریز میں تبدیل کر دیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں